ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ پولیس چیف نے دی ٹرینوں پر پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت 

کیرالہ پولیس چیف نے دی ٹرینوں پر پتھر بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت 

Wed, 23 Aug 2023 12:19:19    S.O. News Service

کاسرگوڈ،  23 / اگست (ایس او نیوز) کیرالہ میں وقتاً فوقتاً پیش آنے والے ٹرینوں پر پتھر بازی کی وارداتوں پر روک لگانے کے لئے کیرالہ کے ریاستی پولیس چیف ڈاکٹر شیخ درویش صاحب نے تمام ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شر پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے ضروری اقدامات کریں ۔
    
خیال رہے کہ تین دن قبل نلیشورم اور کنہانریب گڑھ اسٹیشنوں کے قراجدھانی ایکسپریس پر پتھر بازی کی گئی تھی جس کی وجہ سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے تھے ۔
    
پولیس چیف ڈاکٹر درویش نے تمام ضلع ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ ریلوے ٹریک کے اطراف پولیس پیٹرولنگ بڑھا دی جائے اور خصوصاً حساس مقامات پر رات کے وقت نگرانی بڑھا دی جائے ۔ جن مقامات پر پتھر بازی کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں وہاں قریب میں موجود گھروں میں اور سڑکوں پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے سراغ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ ان معاملات کی تفتیش اور نگرانی میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں  اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ۔
    
حال ہی میں جو پتھر بازی کا واقعہ پیش آیا ہے اس ضمن میں کنہانگڑھ کے ڈی وائی ایس پی بال کرشنا نائر کی قیادت میں تفتیش کی جا رہی ہے ۔ تاحال 50 سے زائد مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔


Share: